خاموش محبت — قسط 4
پیر کی صبح دفتر میں اعلان ہوا: نور کا تبادلہ ہیڈ آفس کر دیا گیا ہے؛ وہ اگلے ہفتے روانہ ہو جائے گی۔ دفتر میں سب نے مبارکباد دی۔ حمزہ نے بھی مسکرا کر کہا، "بہت مبارک ہو، نور صاحبہ۔ آپ اس سے بھی بڑی کامیابی کی حقدار ہیں۔" مگر اندر سے وہ ٹوٹ چکا تھا۔
عادل نے اسے ایک طرف لے جا کر کہا، "حمزہ، یہ آخری موقع ہے۔ سات دن ہیں تمہارے پاس۔ اگر اب بھی خاموش رہے تو ساری زندگی پچھتاؤ گے۔" حمزہ نے اس رات فیصلہ کر لیا۔ وہ خط لکھے گا — ایک ایسا خط جس میں عزت بھی ہو اور سچ بھی۔ اس نے پوری رات جاگ کر خط لکھا۔ صبح اس نے خط کو لفافے میں بند کیا اور نور کی آخری دن کا انتظار کرنے لگا۔
جمعہ کو الوداعی تقریب ہوئی۔ نور سب سے ملی۔ حمزہ نے اسے ایک کتاب تحفے میں دی — اس کی پسندیدہ شاعری کی کتاب — اور کہا، "یہ۔۔۔ یادگاری کے طور پر۔" نور نے کتاب لی اور چلی گئی۔ حمزہ نے خط کتاب کے اندر رکھا تھا — آخری صفحے کے ساتھ۔ اس کا دل دعا کر رہا تھا کہ وہ کتاب کھولے۔ نور گھر پہنچی، سامان پیک کیا، اور رات کو سونے سے پہلے اس نے کتاب اٹھائی۔ کتاب کھلی — اور ایک لفافہ اس کی گود میں گر پڑا۔